پی آئی اے

کابل ایئرپورٹ پر محصور پی آئی اے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کابل ایئرپورٹ پر محصور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے محصور طیاروں کو بالآخر اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی، ذرائع کے مطابق  افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد، امریکا کے 4 سی ون تھرٹی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کردیا گیا جس کے بعد وہاں موجود پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے تاہم بعد ازاں طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے جنہیں بعد میں اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔ خیال رہے کہ ایئرپورٹ بند ہونے کے بعد پی آئی اے کے دونوں طیاروں ایئر بس 320 اور 777 کو اڑان کی اجازت نہیں دی گئی۔ 320 طیارے میں 170 اور 777 میں 329 مسافر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانی کابل ایئرپورٹ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان جانا ہے، ان کے پاس ٹکٹس موجود نہیں تھے، 8 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دیر بعد اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے