نفیسہ شاہ

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں، نفیسہ شاہ کی شدید مذمت

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں کو قابل مذمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو کم ازکم ہر ماہ مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔  پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایک ماہ میں دو دو مرتبہ قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے جبکہ بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو غریب طبقے پر براہ راست مزید بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے