جمیل احمد

جمیل احمد اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کی جانب سے جمیل احمد کو آئندہ پانچ سال کے لئے اسٹیٹ بینک کا نیا گورنر تعینات کیا گیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے نائب گورنر کی حیثیت سے کام بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمیل احمد کو پانچ سال کیلئے گورنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ ان کا کئی دہائیوں پر مشتمل تجربہ ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جمیل احمد کو 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا، ان کا  بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔ واضح رہے کہ رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا جس کے بعد ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے