اسرائیلی فوج کی فلسطینی علاقوں میں چھاپے مار کاروائیاں، ایک نوجوان سمیت فلسطینی پولیس کے 12 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج کی فلسطینی علاقوں میں چھاپے مار کاروائیاں، ایک نوجوان سمیت فلسطینی پولیس کے 12 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر بعدازاں اغواء کرلیا، جبکہ فلسطینی پولیس کے 12 اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

قابض اسرائیلی فوج (آف) نے کل رات اور اتوار کی صبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق  صہیونی فوجیوں نے جینن کے جنوب میں قباطیہ قصبے میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور سمیر نزال کے نام سے ایک شہری کو اغوا کرلیا۔
قصبے میں اپنی مہم کے دوران  مقامی نوجوانوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں اور کچھ نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلح تصادم کے واقعات کی اطلاع دی۔
الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے شہر کے الشیخ محلے میں واقع اپنے گھر سے احمد الناتشہ کے نام سے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔
آئی او ایف نے الخلیل شہر کے دوسرے علاقوں اور یطا شہر کے جنوبی قصبے میں بھی حملہ کیا ، جسمیں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ اغواء ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد خواجہ کے نام سے ہوئی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلین کا رہائشی ہے جس کو اغوا کے وقت سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے