مقبول باقر

سندھ کے اسپتالوں میں دیگر صوبوں سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں، نگراں وزیرِ اعلیٰ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ شعبۂ صحت میں سندھ حکومت کی خدمات بہت بہتر ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں لوگ دیگر صوبوں سے بھی علاج کے لیے آتے ہیں۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وفاقی وزیرِ خزانہ اور نگراں صوبائی وزراء خزانہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مجموعی طور پر اشیائے خور و نوش اور دیگر اجناس کی قیمتوں کے کنٹرول پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پرائس کنٹرول کے لیے اقدامات کیے ہیں، قیمتیں کنٹرول کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور یوریا کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سوشل سیکٹر میں سروس ڈلیوری پر کام ہو رہا ہے، سندھ میں تعلیم اور صحت میں سب سے زیادہ کام ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹیوں کے لیے 22 بلین روپے کی گرانٹس رکھی ہے، سیلاب سے اسکولوں اور اسپتالوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لیے دورے بھی جاری ہیں، ترقیاتی کاموں کے معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے