بلاول بھٹو

شہبازشریف سے بہتر وزیراعظم نہیں دیکھا، وہ پیپلزپارٹی کے بھی وزیراعظم ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے بہتر وزیراعظم نہیں دیکھا، وہ پیپلزپارٹی کے بھی وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف صرف (ن) لیگ کے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے بھی وزیراعظم ہیں، ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے، ان سے بہتر وزیراعظم نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ریاستی اداروں نے مل کر کام کیا، وزیراعظم شہباز شریف وعدے پورے کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تباہی خود اپنی آنکھوں سے دیکھی، سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گالی گلوچ والی سیاست نہیں، شہید بے نظیر نے تربیت دی کہ بڑوں کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ کو بچپن سے جانتا ہوں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے مسائل کی درست نشاندہی ضروری ہے۔ وزیراعظم ملک کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں، وہ نیک نیتی سے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے