بشری بی بی

آڈیو لیکس، بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کیساتھ یکجا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا ہے۔

واضح رہے کہ  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے