عمران خان بشری بی بی

عمران خان، بشری بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پونڈ اسکینڈل میں عمران خان اور بشری بی بی سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔ نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی، فرح گوگی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں عدلیہ کی ہدایات پر 13 مختلف نوعیت کے کیسز میں 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ کمیٹی نے نظر ثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے بھی 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔

ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے