مراد علی شاہ

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔ وزیراعلی سندھ

ٹھٹھہ (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 جنوری کی تاریخ دی ہے، بلدیاتی الیکشن کے لیے ہم ہمیشہ تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن میں امن و امان قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے، ہم انتظامی امور کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثر ہوئے اکیس لاکھ گھر اب بھی تباہ حال ہیں، متاثرین ٹینٹوں میں رہ رہے ہیں، متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، یہ صرف اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے سب کررہےہیں، لوگوں سے ووٹ لیتے ہیں پھر اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں، تنخواہیں لے رہے ہیں لیکن قومی اسمبلی میں نہیں جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے