وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نے علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں ہیں۔ خیال رہے کہ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے