سندھ میں 6 لاکھ سے زائد  مہمان پرندوں کی آمد

کراچی (پاک صحافت) ہر سال کی طرح رواں سال بھی مہما ن پرندوں نے بڑی تعداد میں صوبہ سندھ کا  رخ  کرلیا ہے۔ سندھ  وائلڈ لائف کے 2022-23 کے سروے کے مطابق سندھ بھر کی مختلف آب گاہوں و آبی گزرگاہوں میں آنے والے پرندوں کی مکمل تعداد 6  لاکھ 13  ہزار  851 رہی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ایسے نئے مہمان پرندے بھی دیکھے گئے جن کی آمد کے ریکارڈز پہلے موجود نہیں، ان نسلوں میں ناب بلڈ ڈک، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک، کاٹن ٹیل، بلیک اسٹورک، لیسر فلیمنگو، پن ٹیل سنائیپ، پیراسائیٹک جیگر، گریٹ کریسٹیڈ جیگر شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ 41  مختلف اقسام کے ایسے واٹر فاؤلز جو روایتی طور آتے رہتے ہیں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی جھیل میں1  لاکھ 766 جبکہ بدین ہی کے قریب رن آف کچھ کے مقام پر1 لاکھ58  ہزار 306  پرندے مہمان بن کر آئے۔ پورٹ قاسم پر 41  ہزار112 ، منچھر جھیل 16  ہزار 789 پرندوں نے اپنے عارضی ٹھکانے بنائے۔ سروے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہمان پرندوں نے روایتی ٹھکانوں کے علاوہ کئی نئے علاقوں میں اپنا عارضی بسیرا کیا جس کی وجہ پانی کا پھیلاؤ جو کہ گزشتہ سال کے سیلاب کی وجہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے