یوم پاکستان

یوم پاکستان ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) آج 23 مارچ یوم پاکستان کا دن ہے اس وقت ملک بھر میں اس عظیم دن کو جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ مساجد و عبادت گاہوں میں ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج یوم پاکستان کی مناسبت کا عام تعطیل ہے جبکہ آج کے دن کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس جبکہ دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس مناسبت سے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تمام سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری و غیرسرکاری ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف ڈاکومنٹری فلمیں، ویڈیو کلپس اور پوسٹرز شیئر کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے