عرفان صدیقی

ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر آج بھی ملک کو افرا تفری اور اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلئے ہمیں کوئی قیمت دینا پڑی تو ہم تیار ہیں۔ ہوسکتا ہے ن لیگ کو دوبارہ اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگانا پڑے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ اگر کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بناتی تو آئین میں واضح لکھا ہے کہ اسمبلی ٹوٹ جائے گی اور دوبارہ الیکشن ہوں گے، ملک اس کا متحمل نہيں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکےہیں، چوتھی بار کا بھی استحقاق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے