سارہ خان

شادی سے پہلے سے میری خواہش جڑواں بچوں کی ہے، سارہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان جڑواں بچوں کی خواہش مند ہیں،  ان کا کہنا ہےکہ شادی سے پہلے سے میری خواہش جڑواں بچوں کی ہے لیکن اولاد اللہ کی دین ہے ،جب بھی ہو چاہے پھر لڑکی ہو لڑکا بس دعا ہے کہ صحت مند ہو۔

تفصیلات کے مطابق سارہ خان حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے جڑواں بچوں کی خواہش کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ سارہ خان نے شو میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ والدین سے متعلق پوسٹ بلا مقصد شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سارہ خان نے مزید کہا کہ فلک میرا اب بہت خیال رکھتے ہیں ،ہر وقت میرے لیے کچھ بھی لے آتے ہیں کھانے پینے کے لیےکیوں کہ مجھے کھانے پینے کا بہت شوق ہے اور انہیں مجھے کھلانے کا۔ پہلے بچے کے نام سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک اور میں مل کر نام رکھیں گے، کیوں کہ میری بہنیں زیادہ ہیں اس لیے مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے