شہبازشریف

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سلامتی کمیٹی نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی تھی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 11 مئی کے بھی فیصلوں کی توثیق کی گئی، پیٹرولیم پر فراہم کردہ ریلیف عوام تک نہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی ہے اور وزارت داخلہ کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف عوام کو نہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعید غنی

ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر بلدیات سندھ

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے