سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں ٹیچرز لائسنس کےلیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔28 جنوری کو لیے جانے والے امتحان میں 4 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا تھا، اس حوالے سے زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے نے اہم کردار ادا کیا۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 646 اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کردیے ہیں، جو سندھ ٹیچنگ لائسنسگ پالیسی 2023ء کے تحت جاری کیے گئے۔ سندھ حکومت ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ دونوں ٹیچرز شامل ہیں۔

سندھ ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے والے ٹیچرز کے ٹیسٹ سیبا ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے لیے گئے تھے۔ شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل تجزیاتی سوچ والی ہوگی، ٹیچرز لائسنس کے اجراء میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کردار اہم ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو مراعات اور پروموشنز کے حوالے سے ان کو سروس رولز کے تحت فائدہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے