شاہد خاقان عباسی

آئین توڑنے اور فوج میں نفاق ڈالنےکی کوشش پرکارروائی کرنا پڑے گی، شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ حکومت مدت پوری کرے گی، اس کے بعد الیکشن میں جائیں گے، آئین توڑنے اور فوج میں نفاق ڈالنےکی کوشش پرکارروائی کرنا پڑے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں بغیر ثبوت کے گرفتار کیا گیا تھا، آئین توڑنے اور فوج میں نفاق ڈالنےکی کوشش پرکارروائی کرنا پڑےگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ عمران خان کا سرٹیفکیٹ چاہیے نہ کسی کی ضرورت ہے، حکومت مدت پوری کرے گی،اس کے بعد الیکشن میں جائیں گے،  تحریک انصاف نے پارلیمان میں بیٹھنے کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈرائیور کےگھر چھاپہ مار کر خاتون کو غلط گرفتار کیا، مجھے توقع ہے رانا ثنااللہ خاتون کی گرفتاری کا نوٹس لیں گے، اگر مزاحمت ہوئی بھی ہے تو خاتون کی ضمانت پر معاملہ ختم کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، قانون کو کاغذ سمجھیں گے تو قانون کو حرکت میں آنا پڑتا ہے، ہماری جیت کسی کی نااہلی پر منحصر نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی کی نااہلی کے حق میں نہیں ہوں، کیا الیکشن سے ملک کے معاملات بہتر ہوجائیں گے؟ آج ضرورت ملک میں استحکام کی ہے، 4سال کی غفلت اور کوتاہی 4 ماہ میں دور نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے