کراچی میں 2 ماہ کیلئے پتنگ بازی پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی پر 2 ماہ کےلیے پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی نے شہر قائد میں پتنگ اڑانے، فروخت کرنے اور بنانے پر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے۔ سلیم راجپوت نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا، پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے