امین الحق

سندھ میں وزارت اعلی کا امیدوار ایم کیو ایم اور ن لیگ کا مشترکہ ہوگا۔ امین الحق

کراچی (پاک صحافت) امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزارت اعلی کا امیدوار ایم کیو ایم اور ن لیگ کا مشترکہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ مؤقف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ن لیگ کے ساتھ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے ہیں، سندھ میں کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے ہم ملکر چلیں گے۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی میں میٹرو بس صوبائی حکومت نے بنائی، آصف زرداری با اختیار صدر تھے کیا کراچی حیدرآباد موٹروے بنا کر دیا۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 میں مصطفیٰ کمال دو ماہ سے مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم ن لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم ن لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی۔ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے