مریم اورنگزیب

عمران خان کی تقاریر سے ثابت ہورہا ہے وہ ہار تسلیم کرچکے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فساد و شرپسندی پر مشتمل تقاریر سے واضح طور پر ثابت ہورہا ہے کہ وہ اپنی ہار تسلیم کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کل ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے جو ذمہ داری مریم نواز کو سونپی، انہوں نے مثالی طریقے سے نبھایا۔ پنجاب میں حالات اور حلقہ بندیوں کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب میں مثالی انتخابی مہم چلائی ہے، مریم نواز کی شاندار کمپین کے باعث مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں جوش و خروش رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ ناکام ہوچکے ہیں، آج عمران خان نے اپنی تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ عمران خان جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ان کی زبان اور دماغ ان کے قابو میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے