سیلاب

سندھ میں سیلاب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 افراد جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی ابھی تک تھم نہ سکی، صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھان سعیدآباد جوہی لنک روڈ پر اولڈ چک کے مقام پر چھوٹا پُل ٹوٹ گیا، پانی کا ریلا دادو کے رنگ بند کو بھی عبور کرگیا۔ یونین کونسل یار محمد کلہوڑو کے دیہات میں پانی داخل ہوگیا، جوہی برانچ پر لگا کٹ 12 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منچھر جھیل کے اڑل ہیڈ، اڑل ٹیل اور دانستر نہر پر لگائے گئے کٹ سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ بدین کی پران ندی میں پڑنے والا 50 فٹ چوڑا شگاف 10 روز بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، ڈوبے ہوئے 30 دیہات میں پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے۔ نوشہرو فیروز میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 16 میں تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے اور 30 سے زائد گاؤں کے مکین گھروں میں محصور ہوگئے، ادھر سانگھڑ کے گاؤں کیوڑ ملاح اور دیگر علاقوں کے شہری بھی نکاسی آب کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے