سلطان محمد خان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی سلطان محمد خان خاندان سمیت اے این پی میں شامل

چارسدہ (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سلطان محمد خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمد خان نے کہا کہ میرے ساتھ ہزاروں افراد اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، میں ساتھ چلنے والے تمام ورکرز کا شکر گزار ہوں۔ خاندان کے بزرگوں کی خواہش تھی کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر ہوں، باچا خان بابا کی تحریک معاشرے کو ٹھیک کرنے اور قوم کو بیدار کرنے کی تھی، ایمل ولی خان میں ان کے بزرگوں کی تمام خوبیاں نظر آتی ہیں۔

سلطان محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب بھی ایک سیٹ پر ایم این اے ہیں مگر وہ پارلیمنٹ نہیں جا رہے، 9 سیٹوں پر الیکشن لڑنا ایک شخص کی ذاتی انا ہے ان انتخابات پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پورے خاندان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، این اے 24 پر ایمل ولی خان کو مکمل سپورٹ کریں گے، اے این پی میں شمولیت خاندان کا متفقہ فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے