انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کی بجلی نادہندگان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے۔

اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا 2400 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے، بجلی واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں کمی لائی جائے۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں مہنگے درآمدی کوئلے کی بجائے مقامی کوئلے کو ترجیح دی جائے، بجلی کے آئندہ پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں منصوبے بناکر پیش کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے