مراد علی شاہ

سندھ میں تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں بھرتیوں پرپابندی کوختم کروائیں، دوسری جانب سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ڈونرایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا40 فیصد ورلڈ بینک اداکرے گی۔ 40 فیصد اے آئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے