رانا ثناءاللہ

عمران خان کو الیکشن کو مینج کرکے لایا گیا۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کو مینج کرکے لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کو مینج کیا، عمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا۔ وہ پراجیکٹ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا بلکہ لانے والوں کئے گلے پڑ گیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کو مینج کرکے لایا گیا، اس کے بعد اس کو گرانے کا پراجیکٹ شروع ہوا، عمران خان کے مقدمات کو جس طرح چلایا گیا وہ غلط تھا۔ عمران خان کو ایک ہفتے کے اندر تین مقدمات میں دی جانے والی سزائیں ہمیں ہروانے کیلئے دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسز کسی بھی جج کے پاس جائیں گے تو وہ تمام کیسز میں عمران خان کو بری کردے گا۔ انہوں نے بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے