واٹس ایپ

واٹس ایپ کی پالیسی قبول نہ کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ فوری ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنی نئی پالیسی سے متعلق وضاحت جاری کردی، واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ نئی وضاحت کے مطابق پالیسی سے اتفاق نہ کرنے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ابتداء میں صارفین کو باربار میسج کر کے انہیں یادہانی کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نئی پالیسی سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ کچھ ہفتوں بعد پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارف کی واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جب کہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ واٹس کمپنی نے  نئی شرائط کے نفاذ کیلئے تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کچھ ماہ قبل واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی تھی جس کے تحت لوگوں کا ڈیٹا فیس بک کو شیئر کیا جانا تھا اور اگر کوئی صارف اس شرط کو قبول کرنے سے انکاری ہوتا تو اس کا واٹس ایپ فوری طور پر ڈیلیٹ ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے