وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

پی ٹی آئی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، انور سیال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، تاہم یہ پانی کا مسئلہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل انوار سیال نے کراچی میں میڈیا سے گتگو کرتے ہوئے صوبے میں پانی سے متعلق مسئلے پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، سہیل  انور سیال کہتے ہیں کہ ہم کسی اور کے صوبے کا حق نہیں مانگ رہے بلکہ ہم صرف اپنے حصے کا پانی مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر آبپاشی سہیل انوار سیال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل کہا گیا کوٹری سے گڈو کے درمیان پانی چوری کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے وزیر آب پاشی جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور عوام کو غلط اعداد و شمار دیے جارہے ہیں،۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے