عظمی بخاری

پی ٹی آئی حکومت کا زمینی حقائق کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تو صرف جھوٹ اور دھوکے سے عوام کو فریب دینے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے، وہ لگنی ضرور ہوتی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار خود تحریک انصاف والوں کی کیمپین کرتا رہا اور ہمارے سینیٹرز کو شیر کا نشان نہیں لینے دیا۔

عظمی بخاری نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری تربیت اجازت نہیں دیتی لیکن آپ کی تربیت اجازت دیتی ہے کہ آپ مریم نواز کیخلاف اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں، آپکی تربیت اجازت دیتی ہے کہ لوگوں کی ماؤں بہنوں کیخلاف باتیں کریں، شہباز گل مریم نواز آپکی بہن نہیں ہوسکتیں، نہ کوئی اور آپکی بہن ہوسکتی ہے۔ ان کی اصلیت اور بیک گراونڈ گندی باتوں سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے۔ ان کے اپنے وزیراعظم کی زندگی پر ریحام خان نے اپنی کتاب میں بڑی تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے