خواجہ آصف

تحریک انصاف کو اپنے اندر توڑ پھوڑ کا خطرہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے اندر توڑ پھوڑ کا خطرہ ہے  اور  وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ  خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو پیسے دیے جانے کے الزام کو ڈرامہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، ان میں کچھ وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت (ن) لیگ کی ہے، ہماری تو  7 سیٹیں ہیں، زرداری صاحب پیسے کیوں دیں گے؟ یاد رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا تھا جس میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے 25 کروڑ  کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے