واٹس ایپ

ڈیسک ٹاپ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے خوشخبری، کال کی سہولت پیش

سان فرانسسكو (پاک صحافت)  میسجنگ اور کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لئے بھی کالنگ کی سہولت متعارف کرا دی ہے،  کمپنی کے مطابق  واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت پیش کردی ہے۔ چار ماہ قبل دسمبر میں واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی گئی تھی۔ اب یہ سہولت بتدریج پوری دنیا کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب  لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سے اپنے دوستوں کو ویڈیو اور آڈیو کال کی جاسکتی ہے جس کے لیے فون کی ایپ کو جاری رکھنا ہوگا اور ویب ورژن سے ڈیسک ٹاپ استعمال کیا جاسکے گا۔  یاد رہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولت میک اور ونڈوز دونوں کے لیے موجود ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق تین چار ماہ تک اس عمل کو آزمائش سے گزارا گیا ہے۔ اس کے تمام نقائص دور کرکے دیگر آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے اور اب یہ سہولت آپ کے پاس ہے کہ آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتےہیں۔

واضح رہے کہ وٹس ایپ کی جدید سہولت کے بعد اب   کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے آپ اوپر کی ونڈو میں آڈیو اور ویڈیو کال کرسکتےہیں اور اپنے دوستوں سے بات کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ خیال رہے کہ ایک وقت میں ایک فرد کو ہی آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق گروپ ویڈیو یا آڈیو کال کا آپشن فی الحال پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ سہولت بھی پیش کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے