پنجاب حکومت

لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

لاہور (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں سات دن کے لئے جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا نفاذ آج سے آئندہ 7 روز تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی قیادت ممکنہ طور پر عمران خان نے کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے