شہباز قلندر

سندھ حکومت کا لال شہباز قلندر کے مزار کی توسیع اور بحالی کا فیصلہ

حیدرآباد (پاک صحافت) سندھ حکومت نے لال شہباز قلندر کے مزار کی توسیع اور بحالی کا فیصلہ کیا ہے، بائی پاس سے مزار تک نیا روڈ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اوقاف کی جانب سے لال شہباز قلندر کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر جامشورو اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔

آصف حیدر نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے، شہر کی ٹریفک کی بہتری کے لئے پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، شہر میں موجود بس اسٹینڈ کو بھی زیر استعمال لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے