شیری رحمان

عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1 سال میں بجلی کی قیمتیں بڑھا کر 600 ارب روپے سے زائد لوٹے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تباہی سرکارکی جانب سے گزشتہ 1 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ تباہی سرکار نے 1 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا۔ غریب عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے دعوے دار آئے دن مہنگائی بم گراتے ہیں، کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمے دار ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر  نے جاری بیان میں مزید کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 اعشاریہ 33 روپے بڑھا کر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ ملک میں پہلے ہی ماہانہ مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی ہے۔ آخر میں انہوں مطالبہ کیا کہ مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے