احسن اقبال

پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ احسن اقبال

شکر گڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے دوران کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، پہلا وعدہ پورا کر دیا۔ مزید پر کام جاری ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے 60 دن کے اندر یہ وعدہ پورا کیا۔ ماضی میں نادرہ کا دفتر کئی مہینے بند رہا۔ مگر کسی نمائندہ نے آواز اٹھائی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز کیا جا چکا۔ پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، سعودیہ عرب نے سرمایہ کاری کے اعلی سطحی وفد بھیجا سعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی۔

انہوں نے کہا کہ نیازی نااہل اور نالائق شخص کی حکومت تھی۔ جس نے معیشت تباہ کردی، 2028 تک ملک کو 2018 کی سطح پر لائیں گے۔ محنت کرکے ملک کو خودکفیل اور خودمختار بنانا ہے۔ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہوسکتا ملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازش کو عوام ناکام بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ پاکستان

پاکستان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکی حکام کا پہلا سرکاری دورہ اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک امریکی سیاسی سفارتی وفد نے پاکستان میں نئی ​​حکومت کے قیام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے