اسلحہ

مہمند ایجنسی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور (پاک صحافت) مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے قندھاری پولیس اسٹیشن صافی کی حدود میں کیا گیا۔ جہاں سے ایک سب مشین گن، ایک عدد کرینکوف، 3 پستول، ایک عدد منی گلاکک 6 ریوالور برآمد کیے گئے۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7 رشین گرین، 49 ملی میٹر گرینیڈ لانچر، 3 عدد بارہ بور رائفلز بھی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران نائٹ ویژن وائرلیس سیٹس، 7 ہزار سے زائد گولیاں، میٹل ڈیٹیکٹر بنڈلویئر بھی شامل ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آئی جی اختر حیات گنڈاپور کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔ پولیس چوکس ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے