مصطفی کمال

سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا ختم

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے کراچی میں احتجاجی دھرنا جاری تھا جبکہ سندھ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اب دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس قبل بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی تقریبا ایک ماہ دھرنا دیا تھا۔

دوسری جانب پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک مؤخر کررہے ہیں، 11 سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی۔ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے، ناصر حسین شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا اور اسی مہینے یہ باتیں قانونی شکل اختیار کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے