مانی

80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں، مانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کا کہنا ہے کہ  80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات  نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران کہی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پرواگرام میں ادکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے شرکت کی، جس کے دوران اداکار نے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ  80 فیصد مردوں کو لگتا ہوگا کہ بیویاں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں۔

واضح رہے کہ شو کے دوران  اداکار مانی نے کہا کہ میری اور حرا کی بےوجہ باتوں پر لڑائی ہوتی ہے، ہم بہت چھوٹی باتوں پر لڑتے ہیں۔اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ میں نے اپنے ابو کو جہیز کی بہت لمبی لسٹ دے دی تھی، بیٹیوں کو اپنے والد کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے