کیا آپ جانتے ہیں چاہت فتح علی خان پہلے کرکٹر ہوا کرتے تھے؟

لاہور (پاک صحافت) برطانوی پاکستانی چاہت فتح علی خان جو حال ہی میں اپنے گانے کی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، وہ  پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر تھے۔ چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار  چاہت فتح علی خان قائداعظم ٹرافی کے1983 اور 1984کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے تین اننگز میں 16 رنز بنائے۔ بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کاشف رانا ’چاہت فتح علی خان‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اسکول میں ان کی کپتانی میں کھیلتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے