پی ایف یو جے

پی ایف یو جے نے سینئر صحافی وارث رضا کی گرفتاری کو آزادی صحافت حملہ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی  ایف یو جے) نے سینئر صحافی وارث رضا کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر بڑا حملہ قرار دے دیا، خیال رہے کہ صحافی وارث رضا کو گلشنِ اقبال سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق وارث رضاکو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وارث رضا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وارث رضا کو لے جانے والے افراد نے کہا کہ تھوڑی دیر میں انہیں چھوڑ دیا جائے گا، تاہم ابھی تک انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کی حراست کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار  دیتے ہوئے وارث رضا کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے