نیر بخاری

عمران خان آئین توڑنے کے مجرمین کا سرغنہ اور سرپرست ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ  عمران خان آئین توڑنے کے مجرمین کا سرغنہ اور سرپرست ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  آئین توڑنے والے اور مددگاروں کی سزا آئین میں واضح ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سید نیر حسین بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  جمہوریت کے لبادے میں آئین سے کھلواڑ کا خطرناک ترین رجحان کی شدید مزمت کرتے ہیں، آئین کا راستہ روکنے والے اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے گیٹ اور دروازوں کو نو گو ایریا بنانا نازی ازم ذہنیت کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیر بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی عمارت کی تالہ بندی اور خاردار تاریں لگانا شرمناک اقدام ہے۔جمہوریت دشمن آقاؤں کے پیروکاران کا مقدر رسوائی ہے، پیپلز پارٹی ضلعی تنظیمیں افطاریوں کے ذریعے نالائق، ناکام، نااہل ٹولے سے نجات پر عوام کی خوشیوں میں شریک ہونگی، یوٹرن ماسٹر کو عوامی سیاسی میدان میں شکست فاش دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے