سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ون ونڈو کا قیام، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ون ونڈو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ڈائریکٹر سنگل ونڈو مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ون ونڈو سہولت کے تحت تمام رہائشی پلاٹس کے بلڈنگ پلانز کی منظوری دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ون ونڈو سہولت پر ہی رہائشی پلاٹس پر تعمیرات کی جانچ پڑتال اور منظوری ہو گی۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق نگراں وزیرِ بلدیات کی ہدایات پر کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سروے کر کے رپورٹ نگراں وزیرِ بلدیات کو پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے