عائشہ غوث پاشا

آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے پریشانی کی ضرورت نہیں۔ وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے فنانسگ میں پیشرفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے والی ہے لہذا پریشانی کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برای خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کئی مشکل فیصلے کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ پر دوست ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے، دوست ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ان کے ساتھ معاملات میں بہت جلد پیشرفت ہوجائے گی۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ہے، ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد آگے آئے گا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی بڑی توقعات ہیں۔ آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے والی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے دوست ممالک سے فنانسنگ کی تصدیق کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی سبسڈی مکمل طور پر ڈیزائن نہیں ہوئی، اس پر کام ہورہا ہے، اس پر مکمل شفاف نظام کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے ریا ہے، پیٹرول پر سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے