پی ٹی آئی

کراچی میں شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں شہریوں نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی میں دوران ڈکیتی عوام کے ہتھے چڑھنے والا ملزم تحریک انصاف کا کارکن نکلا۔ 3 ڈاکو لوٹ مار کے لیے مارٹ میں داخل ہوئے، شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس دوران ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا اور دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ملزم کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی، غلام نبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ہے، غلام نبی نے یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔ ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے