انتخابات

سندھ بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے، جن پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ رک گئی تھا وہاں ٹائم بڑھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا دورانیہ ان پولنگ اسٹشینوں پر بڑھایا جائےگا جہاں پولنگ کا عمل کسی وجہ سےرک گیا تھا، پولنگ کا دورانیہ اتنا بڑھایا جائے گا جتنی دیر پولنگ رکی رہی۔ جبکہ اسلام آباد میں مرکزی اور الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر کراچی میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سے پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھانے کی درخواست کی تھی، تاج حیدر نے ووٹرز کو شام 7 بجے تک پولنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے