حمزہ شہباز

پنجاب حکومت منشیات فروشی کیخلاف سخت کارروائیاں کررہی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں منشیات فروشی کے خلاف سخت اور ٹھوس کارروائیاں کررہی ہے، نوجوان نسل کو تباہی سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں منشیات کے خلاف بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والے کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلرز کی سرکوبی کے لیے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے