سمندری طوفان

سمندری طوفان پبرجوائے، بدین میں ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل

بدین (پاک صحافت) سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر بدین میں زیرو پوائنٹ، گگونگھڑو، چک 57، بھگڑا میمن سمیت ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل کر لیا گیا۔ بدین کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے کہا ہے کہ تحصیل گولاڑچی میں 10 ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں، ضلع بھر میں ٹوٹل 13 ریلیف کیمپ قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدین کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے کہا ہے کہ1400 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ رینجرز، آرمی اور پولیس کے تعاون سے لوگوں کا انخلا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔ یہ طوفان کل (15 جون کی) دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے