مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام کا جناح ہاؤس کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ علمائے کرام نے جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق علمائے کرام نے جناح ہاؤس کا دورہ کرنے کے دوران کہا کہ ہمارا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ دیرینہ محبت کا تعلق اور رشتہ ہے، دونوں ہی لازم و ملزوم ہیں، فوج کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس کے ایسے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

واضح رہے کہ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کو یہ گستاخی اور حرکت کی اُنہیں سزا دی جائے، ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے کہ کوئی اور اس حشر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ ایسی بات سوچ بھی نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے