حمزہ شہباز

سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کے عذاب کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے تین سال میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں 22 کروڑ عوام کو تبدیلی کا لولی پاپ دے کر مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اب حکمرانوں کے احتساب کا وقت ہوگیا ہے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت اور چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے قوم کو نجات دلائی مگر موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کے عذاب کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے