فیصل ووڈا

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، فیصل واوڈا نااہل قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل ووڈا کو نااہل قرار دے کر سینیٹ کی رکنیت بھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق فیصل واووڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس 2 سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل سمیت 3 درخواست گزاروں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے