سراج الحق

موجودہ حکومت اداروں اور نظام کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت قومی اداروں اور موجود نظام کو ٹھیک کرنے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہی ملت کا سہارا ہیں۔ یوتھ ملک کو بوسیدہ نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کا آغاز کرے۔ ہم ملک بھر میں نوجوانوں کو منظم کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بھی وہ کام نہیں کیا جس کا لوگوں کو خواب دکھایا تھا۔ تین سال سے وزیراعظم تقریروں، دعوئوں اور وعدوں تک محدود ہیں جبکہ عمل کا خانہ خالی ہے ۔تبدیلی یہ ہے کہ ملک کے تمام شعبے تیزی سے ترقی پذیر سے زوال پذیر ہونے کے سفر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے